Results 1 to 2 of 2

Thread: سازش ظاہر ہو کر رہتی ہے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    candel سازش ظاہر ہو کر رہتی ہے

    سازش ظاہر ہو کر رہتی ہے

    فرید Ú©ÛŒ قسمت ہی ایسی تھی۔ گھر میں سوتیلی ماں اور باہر ٹھوکریں ! کبھی جونپور میں قسمت آزماتا کبھی بہار میں !کشاکش Ú©Û’ اسی پُر آشوب دور میں زمانے Ú©ÛŒ گردش Ù†Û’ اسے بابر Ú©Û’ دربار میں پہنچا دیا! ایک دن دسترخوان بچھا تھا۔ جیسا کہ اس عہد میں بادشاہوں Ú©Û’ ہاں دستور تھا‘ دسترخوان پر بہت لوگ ہوتے‘ درجنوں‘ بیسیوں اور بعض اوقات سینکڑوں!! مہمان بھی‘ عمائدین Ùˆ امرا بھی اور عام درباری بھی۔ قاب میں گوشت تھا۔ Ú©Ú†Ú¾ مؤرخ کہتے ہیں Ù…Ú†Ú¾Ù„ÛŒ تھی ‘ Ú©Ú†Ú¾ Ú©ÛŒ روایت ہے کہ گوسفند یا گائے کا گوشت تھا جو سخت تھا۔فرید Ù†Û’ کسی ہچکچاہٹ Ú©Û’ بغیر خنجر نکالا اور گوشت Ú©Û’ اس بڑے Ù¹Ú©Ú‘Û’ Ú©Ùˆ چھوٹے چھوٹے Ø+صوں میں تبدیل کردیا۔ بابر‘ ظاہر ہے اونچی مسند پر تشریف فرما تھا۔ نظریں اس Ú©ÛŒ عقابی تھیں اور فکر‘ دوررس!اس Ù†Û’ یہ غیر معمولی منظر دیکھا‘ پھر فرید Ú©ÛŒ شخصیت کا جائزہ لیا ‘ پھر ایک نتیجے پر پہنچا اور اپنے وزیر Ú©Ùˆ سرگوشی میں Ø+Ú©Ù… دیا کہ اس افغان Ú©ÛŒ نگرانی Ú©ÛŒ جائے کہ یہ خطرناک ہے! یہی وہ لمØ+ہ تھا جب فرید Ù†Û’ بھی بابر Ú©Ùˆ دیکھا اور دو جمع دو چار Ú©ÛŒ طرØ+ جان گیا کہ یہ سرگوشی اُسی Ú©Û’ بارے میں ہے۔موقع پاتے ہی فرید وہاں سے کھِسکااور بھاگ کھڑا ہوا۔ بابر Ú©Ùˆ جب اس Ú©ÛŒ عدم موجودگی کا اØ+ساس ہوا تو بہت دیر ہو Ú†Ú©ÛŒ تھی۔بابر کا فرید Ú©Ùˆ خطرناک قرار دینا سو فیصد درست ثابت ہوا۔ یہ فرید ہی تھا جو بعد میں شیر شاہ سوری Ú©Û’ نام سے معروف ہوا۔
    آپ کا کیا خیال ہے بابر سے غلطی کہاں ہوئی ØŸ ایسی غلطی جو اس Ú©Û’ بہت ہی پیارے بیٹے Ú©Ùˆ پورے پندرہ سال دھول چٹاتی رہی! غلطی یہ ہوئی کہ بابر Ù†Û’ دو بنیادی Ø+قیقتوں Ú©Ùˆ نظر انداز کر دیا۔ اول یہ کہ کوئی سرگوشی Ú†Ú¾Ù¾ÛŒ نہیں رہتی‘ دوم یہ کہ ہم دوسروں Ú©ÛŒ صلاØ+یتوں Ú©Ùˆunder estimateکرتے ہیں۔ بابر Ù†Û’ جب فرید Ú©Ùˆ خنجر سے گوشت کاٹتے دیکھا تو عین اُسی وقت وزیر سے بات نہیں کرنا چاہیے تھی۔ اس Ù†Û’ سمجھا کہ فرید Ú©Ùˆ کیا معلوم ‘ میں کیا Ø+Ú©Ù… دے رہا ہوں ØŸ یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں جو ہماری سمجھ میں نہ آسکے۔ خود آپ Ú©Ùˆ کئی بار Ù…Ø+سوس ہوا ہو گا کہ جب دو افراد بات کر رہے تھے تو صاف معلوم ہو رہا تھا کہ موضوعِ گفتگو آپ تھے۔ انسان Ú©Ùˆ خدا Ù†Û’ بے پناہ صلاØ+یتیں عطا Ú©ÛŒ ہیں اور یہ صلاØ+یتیں دیتے وقت خدا Ù†Û’ خاندان دیکھا نہ مرتبہ ‘ رنگ دیکھا نہ نسل نہ دولت! جس Ø+قیر ملازم Ú©Ùˆ اس کا باس کیڑا مکوڑا سمجھتا ہے‘ وہ ڈرائیور جو اس Ú©Û’ سامنے بات ہی نہیں کر سکتا‘ وہ خادم جو اس Ú©Û’ لیے گاڑی کا دروازہ کھولتا ہے‘ طاقتور مالک Ú©Û’ بارے میں سب Ú©Ú†Ú¾ جانتا ہے۔ اسے بھی قدرت Ù†Û’ دماغ دیا ہے۔ یہ اور بات کہ سسٹم Ù†Û’ یا قسمت Ù†Û’ اسے نوکر بنا دیا۔ اسے معلوم ہے کہ اس کا مالک فراخ دل ہے یا کنجوس‘ نجیب ہے یا بد جنس ‘ دیانت دار ہے یا خائن۔اسے اس Ú©Û’ خاندانی پس منظر کا بھی پتا ہے‘ اس Ú©ÛŒ ذہانت کا بھی اندازہ ہے اور اس Ú©ÛŒ کارکردگی سے بھی واقف ہے۔ یہ اور بات کہ وہ پاسِ ادب سے یا ڈر Ú©Û’ مارے بولتا نہیں۔اسے بیگم صاØ+بہ Ú©Û’ خاندانی پس منظر کا بھی اندازہ ہے۔ فردوسی Ù†Û’ عہد Ø´Ú©Ù† بادشاہ Ú©Û’ بارے میں کہا تھا:
    اگر شاہ را شاہ بودی پدر / بہ سر برنہادی مرا تاج زر
    اگر مادر شاہ بانو بدی/ مرا سیم و زر تا بہ زانو بدی
    بادشاہ اگر بادشاہ کی اولاد ہوتا تو مجھے سونے کا تاج پہناتا۔ بادشاہ کی ماں خاندانی عورت ہوتی تو میں گھٹنوں تک سونے چاندی میں ہوتا۔
    آپ Ù†Û’ وہ Ø+کایت سنی ہو گی‘ ایک زیرک ملاز Ù… Ú©Ùˆ بادشاہ Ù†Û’ اپنے پسندیدہ Ú¯Ú¾ÙˆÚ‘Û’ Ú©ÛŒ دیکھ بھال پر مقرر کیا۔ Ú©Ú†Ú¾ دن بعد Ú¯Ú¾ÙˆÚ‘Û’ Ú©Û’ بارے میں رائے Ù„ÛŒ تو اس Ù†Û’ کہا کہ Ø+ضور گھوڑا نسلی نہیں ہے۔ بادشاہ Ù†Û’ پوچھا کیسے معلوم ہوا ‘ اس Ù†Û’ جواب دیا کہ Ú¯Ú¾ÙˆÚ‘Û’ سر اٹھا کر گھاس چباتے ہیں مگر یہ سر جھکا کر۔ بادشاہ Ù†Û’ پتا کرایا تو معلوم ہوا گھوڑا گائے کا دودھ Ù¾ÛŒ کر بڑا ہوا تھا۔بادشاہ Ù†Û’ ملازم Ú©Ùˆ ترقی دے کر ملکہ کا سٹاف افسر مقرر کر دیا۔کچھ دن بعد ملکہ Ú©Û’ بارے میں رائے Ù„ÛŒ تو اس Ù†Û’ بتایا کہ ملکہ شہزادی نہیں ہے۔ پوچھا کیسے معلوم ہوا؟ اس Ù†Û’ جواب دیا کہ کسی سے خوش ہو تو انعام میں پرانے ملبوسات عطا کرتی ہے۔ شہزادیاں ایسا نہیں کرتیں۔بادشاہ Ù†Û’ اپنی ساس سے پوچھا تو اس Ù†Û’ اعتراف کیا کہ ہم بادشاہ Ú©Ùˆ زبان دے Ú†Ú©Û’ تھے مگر ہماری بیٹی مر گئی۔ ہم Ù†Û’ رشتے Ú©ÛŒ لالچ میں ایک آیا Ú©ÛŒ بیٹی گود میں Ù„Û’ لی۔ وہی اب ملکہ ہے۔ بادشاہ مزید خوش ہوا اور اسے اپنا خادمِ خاص مقرر کر دیا۔ Ú©Ú†Ú¾ دن بعد اپنے بارے میں بھی رائے مانگی۔ خادمِ خاص Ù†Û’ کہا کہ Ø+ضور ! آپ بھی شہزادے نہیں ہیں۔پوچھا کیسے ØŸ اس Ù†Û’ جواب دیا کہ خاندانی بادشاہ خوش ہوتے ہیں تو ہیرے جواہرات انعام میں دیتے ہیں۔ آپ جس سے خوش ہوتے ہیں اس Ú©Û’ گھر بھیڑ بکریاں بھیجتے ہیں۔ بادشاہ Ù†Û’ اپنی ماں سے پوچھا تو اس Ù†Û’ راز کھولا کہ ہم بے اولاد تھے۔ولی عہد Ú©ÛŒ ضرورت تھی۔ مجبوراً ایک بچے Ú©Ùˆ گود لینا پڑا۔ وہ بچہ چرواہے کا بچہ تھا۔ ضروری نہیں کہ ایسی Ø+کایات Ø+رف بØ+رف صØ+ÛŒØ+ ہوں مگر ان میں دانش Ú©Û’ اشارے مخفی ہوتے ہیں مثلاً یہ کہ جنہیں ہم زیر دست سمجھتے ہیں وہ ہماری اصلیت اور ہماری فطرت سے آگاہ ہوتے ہیں۔
    ماں باپ Ú©Ùˆ اپنے تجربے Ú©ÛŒ بنیاد پر معلوم ہوتا ہے کہ بیٹا یا بیٹی جھوٹ بول رہی ہے‘ مگر کسی مصلØ+ت Ú©ÛŒ بنا پر خاموش رہتے ہیں۔ بسا اوقات مالک ملازم Ú©ÛŒ غلطیوں سے چشم پوشی کرتا ہے مگر ملازم اسے بے خبر یا بے وقوف سمجھتا ہے اور پھر آخر میں نقصان اٹھاتا ہے۔ کہتے تو یہ ہیں کہ دشمن Ú©Ùˆ Ø+قیر نہ سمجھو مگر عقل مندی اس میں ہے کہ کسی Ú©Ùˆ بھی Ø+قیر نہ سمجھا جائے۔
    اقتصادیات پڑھاتے وقت اساتذہ بتاتے تھے کہ جس طرØ+ Ø+مل نہیں Ú†Ú¾Ù¾ سکتا اسی طرØ+ افراطِ زر بھی چھپا نہیں رہ سکتا؛ تاہم یہ ادھورا سچ ہے۔ پورا سچ یہ ہے کہ عشق چھپتا ہے نہ مُشک! ناجائز دولت اور ناجائز تعلقات بھی ظاہر ہو کر رہتے ہیں۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ سازش جو نیّتِ بد سے Ú©ÛŒ جائے ‘ فاش ہو کر رہتی ہے...جو کوئی سرگوشی تین آدمیوں میں ہوتی ہے تو وہ چوتھا ہوتا ہے اور جو پانچ میں ہوتی ہے تو وہ چھٹا ہوتا ہے اور خواہ اس سے Ú©Ù… Ú©ÛŒ سرگوشی ہو یا زیادہ Ú©ÛŒ مگر وہ ہر جگہ ان Ú©Û’ ساتھ ہوتا ہے۔ ایک نظر نہ آنے والا نظام ہے جو ہمارے ارد گرد کارفرما ہے۔سازش‘ بد نیتی ‘ منفی جوڑ توڑ‘ کسی Ú©Ùˆ نقصان پہچانے Ú©Û’ لیے Ú¯Ù¹Ú¾ جوڑ‘ یہ سب Ú©Ú†Ú¾ ظاہر ہو کر رہتا ہے۔ یہ صرف کہانیوں میں نہیں ہوتا کہ خزانہ لُوٹنے والے آخر میں ایک دوسرے Ú©ÛŒ جان Ú©Û’ درپے ہوجاتے ہیں اور ایک دوسرے Ú©Û’ راز اُگلنے لگتے ہیں‘ Ø+قیقی زندگی میں بھی یہی ہوتا ہے۔ سیاست دانوں سے عبرت Ù¾Ú©Ú‘Ù†ÛŒ چاہیے کہ کس طرØ+ ایک دوسرے Ú©Ùˆ برہنہ کرتے ہیں۔ایک دوسرے Ú©Û’ پول سرِبازار کھولتے ہیں۔ Ú©Ù„ Ú©Û’ ساتھی آج ایک دوسرے Ú©Û’ خلاف گواہی دیتے ہیں۔ یہ سلطانی گواہ نہیں ‘ آسمانی گواہ ہوتے ہیں جنہیں قدرت ایک دوسرے Ú©Û’ خلاف لا کھڑا کرتی ہے۔ اس لیے کہ انہوں Ù†Û’ مل کر سازش Ú©ÛŒ تھی



    2gvsho3 - سازش ظاہر ہو کر رہتی ہے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: سازش ظاہر ہو کر رہتی ہے

    2gvsho3 - سازش ظاہر ہو کر رہتی ہے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •